Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2025

Hadith

  HADITH IN ENGLISH  The Prophet ﷺ said: “All actions depend on intentions, and every person will get the result of his deeds according to his intention. So, whoever emigrates for worldly gain or to marry a woman, then his migration will be for that purpose for which he migrated .”   sahih bukhari  Hadith: 1

Hadees in Urdu (حدیث)

  Hadees in Urdu (حدیث)  آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ ’’ تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا ۔ پس جس کی ہجرت ( ترک وطن ) دولت دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض سے ہو ۔ پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہو گی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے ۔ Sahih bukhari Hadees: 1 

سورۃ الفاتحہ – تعارف اور تفسیر

 سورۃ الفاتحہ – تعارف اور تفسیر :سورۃ الفاتحہ کا نام اس سورت کا نام “ الفاتحہ ” اس کے مضمون کی مناسبت سے ہے۔ لفظ فاتحہ کا مطلب ہے “افتتاح” یا “ابتداء”، یعنی وہ چیز جس سے کسی کتاب یا کلام کی شروعات کی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ سورت قرآنِ مجید کا دیباچہ اور آغاز ہے۔ :زمانۂ نزول . یہ سورت نبی اکرم ﷺ پر نبوت کے ابتدائی زمانے میں نازل ہوئی۔ معتبر روایات سے ثابت ہے کہ یہ سب سے پہلی مکمل سورت ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی۔ اس سے پہلے صرف چند آیات نازل ہوئی تھیں، جیسے سورہ علق، سورہ مزمل اور سورہ مدثر کی ابتدائی آیات۔ :مضمون اور مقصد . یہ سورت دراصل ایک دعا ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہر اس شخص کو سکھائی ہے جو قرآن کا مطالعہ شروع کرے۔ کتاب کے آغاز میں اس کو رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ قاری پہلے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرے کہ وہ سیدھے راستے کی ہدایت دے، تاکہ وہ قرآن کو صحیح نیت اور طلبِ حق کے ساتھ سمجھے۔ انسان فطرتاً دعا اسی چیز کی کرتا ہے جس کی خواہش اس کے دل میں ہوتی ہے، اور صرف اسی کے سامنے کرتا ہے جسے وہ اس چیز کا مالک مانتا ہے۔ اس لیے قرآن کے آغاز میں یہ دعا رکھ کر گویا انسان کو بتایا گیا ہے کہ:...